مظفرنگر، 25مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)شاملی ضلع کے کیرانہ قصبہ میں ضلعی حکام کی طرف سے تحقیقات کے دوران بے ضابطگیاں پائے جانے کے بعد یہاں ایک گوشت پراسیسنگ پلانٹ کو سیل کر دیا گیا۔علاقائی افسر بھوشن ورما نے بتایاکہ کہ سب ڈویزنل ضلع مجسٹریٹ وجے پرکاش کی قیادت میں حکام کی ایک ٹیم نے کل م ایگرو فوڈز پرائیوٹ لمیٹڈ کی جانچ کی اور اسے سیل کر دیا۔انہوں نے بتایا کہ اس درمیان کل تھانہ بھون، جلال آباد اور شاملی قصبہ میں مبینہ طور پر بغیر لائسنس کے چل رہی گوشت کی کئی دکانوں کو بھی بند کیا گیا۔اسی طرح مظفر نگر ضلع کے بڑھانا، کھتولی، شاہ پور، چرتھوال قصبے میں بھی اس طرح کی کئی دکانیں بند رہیں۔